ا حمد آ با د 29 اکتو بر ( ایجنسیز) بحر عر ب میں ا ٹھنے وا لا طو فا ن نیلو فر کے گجرا ت کے سا حل سے ہفتہ کو ٹکر ا نے کی امید ہے جسکے پیش نظر سا حلی علا قہ کچھ سے 30 ہز ا ر لو گو ں کو وہا ں سے نکا لا جا رہا ہے۔ طو فا ن کا فی شدید ہے جو گجرا ت کے نلیا سے 900 کیلو میٹر د و ر وا قعہ ہے۔ ا س طو فا ن کے ہفتہ تک گجر ا ت کے سا حل پر پہنچنے کی امید ہے اور ہو ا کی ر فتا ر 210 کیلو میٹر فی گھنٹہ پہنچنے کا امکا ن ہے ۔ سا حلی علا قہ سو ر ا شٹر ا اور کچھ کے علا قو
ں میں جمعہ سے بھا ری با ر ش ہو گی اور تیز ہو ا چلنے کا امکا ن ہے ‘ محکمہ مو سمیا ت نے یہ با ت بتا ئی ۔ چیف منسٹر گجر ا ت آ نندی بین نے کہا کہ ہم نے بد ترین طو فا ن سے نمٹنے کی تیا ری کر لی ہے اور ہم دعا کر تے ہیں کہ طو فا ن کا ا ثر کم ہو تا کہ نقصا نا ت کم سے کم ہو ں ۔ مر کز نے نیشنل ڈ یز ا سٹر ر یلیف فو ر س اور نیشنل ڈ یز اسٹر مینجمنٹ ا تھا ر یٹی اور محکمہ صحت‘ ٹیلی کام اور وا ٹر ر یسو ر سیس کے عہد یدا روں کو تیا ر ر کھا ہے ۔ ایڈ ین ایر فو ر س کو بھی کسی بھی نا گہا نی صو ر ت حا ل کیلئے تیا ر ر کھا گیا ہے ۔